ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا صحت مند رہنے کا حق خاص طور پر محفوظ زچگی کا حق عورت کا بنیادی انسانی حق ہے جو معاشرے اس پر توجہ نہیں دیتے وہاں زچگی کے دوران اموات اور دیگر پیچیدگیاں بہت بڑھ جاتی ہیں اور بد قسمتی سے پاکستان میں مٹرنل مورٹیلٹی ریٹ بہت زیادہ ہے انڈیا بنگلہ دیش سے بھی زیادہ پاکستان کی حکومتوں نے اس سلسلہ میں کبھی کوئی کوشش نہیں جو حکومتیں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے کنٹرول صحت تعلیم صاف پانی اور روزگار نہ دے سکیں وہ خواتین کو آسانیاں کیا دیں گے عوام کو خاص طور پر حاملہ خواتین کے خاندانوں کو اپنے طور پر زیادہ کوششیں کرنی ہونگی جیسے ان کاباقاعدہ چیک اپ ڈاکٹر کے مشوروں پر عمل انکے آرام اور خوراک کا زیادہ خیال رکھنا ، انہیں ذہنی طور پر پر سکون رکھنا اور ایمرجنسی کی صورت میں جلد ہسپتال پہنچانے کا انتظام کرنا اس سلسلہ میں شوہر اور ساس کا کردار بہت اہم ہے ڈاکٹر شاہینہ نجیب فرید آباد میں حاملہ خواتین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں وومن ڈے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے لگائے گئے کیمپ میں 100سے زیادہ خواتین کا چیک اپ الٹرا ساؤنڈ کیا گیا انہیں ادویات دی گئیں لنچ باکس ، اور پھول پیش کیے گئے محفوظ زچگی کے لیے ٹپس بھی دی گئیں اس موقع پر انکے ساتھ کاشفہ الطاف ، رخشندہ ، رابعہ نورین ، انعم زہرہ ، ریحانہ ، فرحت ، شہناز ، زرینہ، آصفہ ، اقراء و دیگر بھی موجود تھیں۔