ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عاطف علی خان دریشک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تازہ واقعات حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے چار سدہ میں پولیس اہلکاروں نے جوانمردی سے کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آوروں کو نشان عبرت بنا دیا۔ اگر دہشتگرد کچہری میں داخل ہو جاتے تو بڑی اور خوفناک تباہی ہوجاتی ان بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںیہ بات انہوں نے تحصیل صدر فرحت عباس لُنڈ، تحصیل جنرل سیکرٹری مجاہد نسیم ، تحصیل صدر کوٹ چھٹہ شاہنواز چانڈیہ ،تحصیل صدر تونسہ شریف شہزادکھوسہ،تحصیل صدر ٹرائبل ایریاحفیظ اﷲ شاہ و دیگر پارٹی کارکنان کے ہمراہ دریشک ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا پانامہ کیس سے صرف نوازشر یف نہیں پاکستان کی بھی دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے ۔موجودہ سسٹم مایوس کن ہے ملک کے نوجوانوں نے نیا مضبوط اور خوشحال پاکستان بنانے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے پی ٹی آئی کی جڑیں خیبر تا کراچی تک پھیل چکی ہیںآنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔