ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان میں ناموس رسالت کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گاان خیالا ت کا اظہارجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی سید زین العابدین،قاری جمال عبدالناصر،مولاناسعد حبیب شاہجمالی اور مولانا کامل مسعود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فاٹاکے معاملے پر مولانافضل الرحمن کی حمایت کرتے ہیں فاٹا عوام کو جمہوریت کے مطابق حق دیا جائے ناموس رسالت ایکٹ پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں چھوٹے بڑے دینی مدارس کی ایک ایک اینٹ کی حفاظت کی جائے گی ردالفسادآپریشن قیام امن کے لیے پاکستان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوں گی پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کو ناپسند کرتی ہے دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق آپریشن ہونا چاہیے مسلک زبان علاقہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردجس قبیلے سے ہوں اس کو عبرتناک سزاء دی جائے 9,8,7اپریل کو عالمی اجتماع پشاور میں تاریخ سازہوگا جس امام حرم عبدالرحمن السدیس خصوصی خطاب کریں گے شیخ الحدیث مولانازکریاکے صاحبزادے شیخ طلحہ انڈیا، بنگلا دیش اور مسلم ممالک کے علماء خصوصی خطاب کریں گے آج ملک کی بقا اورترقی علماء کی مرہون منت ہے مغربی پاکستان کا جھنڈا علماء دیوبند نے لہرایا تھامشرقی پاکستان کا جھنڈا علامہ بشیر احمد عثمانی نے لہرایا تھاعلماء کے ہاتھوں جو جھنڈالہرایا گیا تھا قیامت تک یہ جھنڈابلند سے بلندتر رہیگاہائی کورٹ کے جسٹس صدیقی کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان میں ناموس رسالت کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گاکوئی طاقت اس قانون کو ختم نہیں کرسکتی