ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ) کھیلوں کی سرگرمیاں طالبات کی صلاحیتوں میں نکھاراو رخوداعتمادی میں اضافہ کرتی ہیں . آج کے بچے تعلیمی مسابقت میں سنجیدہ ہیں تاہم طالبات کی خوراک و صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے . تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیئے . روزانہ کے ٹائم ٹیبل میں کھیلوں کے پیریڈ بھی شامل کیے جائیں . مقررین نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غازیخان میں سالانہ کھیلوں کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عبدالغفار لنگاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری شوکت علی شیروانی ، کنٹرولر ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ چودھری مشتا ق احمد ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین ، سینئر انسٹرکٹر محبوب حسین جھنگوی ، ماہر تعلیم غلام شبیرقاسم ، مسز جمیلہ رحمن ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر محمداسلم ، سینئر ہیڈمسٹریس مسز طاہرہ کلثوم ، سراج الدین قریشی اوردیگر ممبران سکول کونسل نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا . اس موقع پر کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے