ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان)یونین کونسلز میں کونسلرز کلیدی حیثیت رکھتے ہیں چیئر مین ، وائس چیئر مین کو منتخب کرانے میں ان کا اہم رول ہے کیونکہ کونسلرز نے ووٹرز کو گھروں سے نکالا ، پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرائے اور جس کے نتیجے میں آج بلدیاتی سیٹ اپ بحال ہے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ کونسلر اتحاد ڈیرہ غازیخان کے اجلاس میں کونسلرز اعجاز بھائی ، شیخ ساجد ، شیخ انوار الحسن ، ظفر بھٹہ ،محمد زبیر ، نسیم عباس لعلوانی ، شیخ محمد ثمر ، منیر احمد بھٹہ ، عبدالوحید ، نعیم جسکانی ، جمشید خان ، ابوبکر و دیگر نے کیا ، انہوں نے کہا کہ کونسلر ز جمہوریت کی گاڑی کو چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کا ڈائریکٹ رابطہ صرف انہی کے ساتھ ہوتا ہے کسی بھی سیاسی جماعت کی کامیابی میں کونسلرز بنیادی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن افسوس کہ موجودہ سیٹ اپ میں کونسلرز کو بالکل بے اختیار رکھا گیا ہے حالانکہ سابقہ ادوار میں کونسلرز کے پاس اختیارات تھے لیکن موجودہ دور میں انہیں مکمل طور پر کارنر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر کی یونین کونسلز میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں پورا شہر مسائلستان کا گڑھ بنتا جا رہا ہے ، سفید پوش لیبر گھر بیٹھے صرف تنخواہیں وصول کر رہے ہیں چیئر مین اور وائس چیئر مین فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہیں انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کونسلرز کے حلقوں میں پہچان دی جائے وہ منتخب ہوکر آئے ہیں یونین کونسلز میں وارڈ کی سطح پر تمام اختیارات دینے کے ساتھ کونسلرز کی تنخواہ مقرر کی جائے یونین کونسلز میں عدم اعتماد کا حق تمام مالی وسائل اور ترقیاتی کاموں میں مشاورت مختلف کمیٹیوں ، ہیلتھ ایجوکیشن میں کونسلرز کو نمائندگی دینے کے ساتھ وارڈز کے فنڈز کی تقسیم میں بھی کونسلرز کو شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم نہ کی تو ہم ہر فورم پر حکومت کی پالیسیوں کا بائیکاٹ کریں گے اور آئندہ 2018کے جنرل الیکشن میں کوئی سخت فیصلہ کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ ایم این اے ، ایم پی اے چیئر مین ، وائس چیئر مین اپنے حلقوں میں نظر نہیں آتے جبکہ انہیں ہر وقت ووٹرز کی سخت باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ اپنے زور بازو پر الیکشن لڑیں ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ تحریک کا آغاز کرنے پر مجبور ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئر مین اور وائس چیئر مین بھی اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر وہ کارپوریشن کا گھیراؤ کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں اس موقع پر کونسلر اعجاز احمد جگنو ، منیر حسین ، ملک عبدالوحید ، جمشید خان ، عدنان خان ، نسیم احمد ، لیاقت خان بابر ، نعیم جسکانی ، ابوبکر خوجہ ، بلال مستوئی ، چوہدری یونس ، مرزا افضل ، مٹھو چانڈیہ ، ذکاء الدین بابر ، شیخ اقبال ، انوار احمد ، ملک غلام فرید ،ملک منیر حسام ، جاوید احمد ، محمد زبیر دستی ، احمد نصرت ، شیخ مشرف کے علاوہ کثیر تعداد میں کونسلرز موجود تھے ۔