عدم برداشت کے رویے کو ترک کر کے ہمیں ایک روشن فکر قوم بننا ہو گا ۔پروفیسر مہر اختر وہاب
لیہ(صبح پا کستان) پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر مہر اختر وہاب نے کہا ہے کہ عدم برداشت کے رویے کو ترک کر کے ہمیں ایک روشن فکر قوم بننا ہو گا تا کہ حقیقی امن اور فلا حی معاشرہ قائم ہو سکے ۔ انہو ں نے یہ بات آرٹس کونسل ڈی جی خان کے زیر اہتمام گورنمنٹ یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں ’’عدم برداشت ملکی مسائل کی اہم وجہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس مو قع پر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ،پر وفیسر ڈاکٹر افتخار بیگ ،اختر عباس بھٹی ،ڈی آئی او نثار احمد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر ٹس کو نسل فضل کریم ، اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعدا د مو جو د تھی ۔پر وفیسر مہر اختر وہا ب نے کہا کہ نسل نو کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لئے سائنسی علو م کے ساتھ ساتھ اخلاقیات ، صبر و تحمل اور برداشت کے ثمر ات کے پہلو ؤں پر درس دینا وقت کا نا گزیر تقاضا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی اور شدت پسندی دو متضاد عنا صر ہیں جو ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ سیمینار سے ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہا ہے کہ ایسے اہم پہلوکی ترویج کے ذریعے امن وامان کے قیام سے اقتصادی و معاشی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے معاشرئے کے طبقات اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اس لیے ہم سب کا فرض ہے اتحاد بین المسلمین کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ڈاکٹر افتخار بیگ نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے برداشت اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے اور اس سلسلہ میں تمام طبقات اپنا مو ثر کردار ادا کر یں کیو نکہ پُر امن معاشرے سے ہی ترقی کے عمل کا پہیہ تیزی سے چل سکتا ہے ۔ انہو ں نے سما جی شعور کی بیداری کے لئے آرٹس کو نسل کی خدما ت کو سراہا ۔ تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر ٹس کو نسل فضل کریم اور اختر عباس بھٹی نے بھی اظہارخیال کیا۔