ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سیمینار اور محفل مو سیقی منعقد ہو گی
لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں شہریوں کو میعاری تفریحی سہولیات کی فراہمی اور مقامی فنکاروں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈی جی خان آرٹس کے زیر اہتما م 29ستمبر کوساڑھے گیا رہ بجے دن سیمینار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں منعقدہوگا جس میں امن و امان کے قیام و نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈائی جائے گی اسی طرح رات نو بجے محفل مشاعرہ ہوگا جبکہ 30ستمبر کورات نوبجے محفل موسیقی کی تقریب ہوگی۔یہ بات ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل محمد اسد اللہ شہزاد انتظامات کے سلسلہ میں دورہ لیہ کے موقع بتائی۔