ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان) میونسپل کارپوریشن کے سیور مین، خاکروب، بیلدار اور واٹر سپلائی سے متعلق ملازمین کااحتجاج. ملازمین کو چارماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں . چولھے ٹھنڈے پڑ گئے . حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ . تفصیلات کیمطابق میونسپل کارپوریشن کے سیور مین محمد صادق ، عطا محمد ، فدا حسین ، محمد حسین ، پیر محمد، حق نواز سمیت دیگر ملازمین نے ارباب اقتدار سے اپیل کی ہے کہ ان کی چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کرائی جائے کیونکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں .انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے مقامی افسران کو اس سلسلے میں بارہا گزارشات کی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا اور تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی .