لیہ (صبح پا کستان )ضلع لیہ میں 4جو ن تک جا ری ما ں بچے کی بہتر صحت کا ہفتہ منا نے کے سلسلہ میں سما جی شعور کی بیداری کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی ، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پر وگرام ڈاکٹر بشیر احمد سمرا کی قیا دت میں واک نکالی گئی جس میں شرکا ء نے ما ں بچے کی بہترصحت کے حوالے سے نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ واک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز و سپروائزر ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ما ں بچے کی بہتر صحت کا ہفتہ منا نے کا بنیا دی مقصد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور حا ملہ خواتین کو بہتر علا ج معالجہ کی سہو لیا ت سے آگا ہی اور کمیو نٹی میں ہیلتھ ایجو کیشن سیشن کے ذریعے صحت عامہ سے آگا ہی کو یقینی بنانا ہے جس کے حصول کے لئے متعلقہ ٹیمیں اپنی خد ما ت منظم طور پر سر انجا م دیں ۔ یہ با ت ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ ڈاکٹر اکبر علی بھٹی و ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پر وگرام ڈاکٹر بشیر احمد سمرا نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں ما ں بچے کی بہترصحت کا ہفتہ منا نے کے سلسلہ میں متعلقہ ٹیمو ں کے اراکین سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ 4جو ن تک جا ری ما ں بچے کی صحت کا ہفتہ منا نے کے لئے ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز ، کمیو نٹی میڈوائف ، ایل ایچ ویز ، ہیلتھ نیو ٹریشن سپروائزر ز منظم پر وگرام کے تحت گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا نے ، پیٹ کے کیٹروں سے بچاؤ کی گو لیا ں فراہم کر نے ، اسہال سے بچاؤ ، بچوں کو متعددی امراض سے محفوظ رکھنے ، حاملہ خواتین کو فولا د کی گو لیوں کی فراہمی ، اور کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکے لگا نے سے رہ جا نے والے بچوں کو حفاظتی ٹیکو ں کا کو رس مکمل کر انے ایسے اقداما ت عمل میں لا ئے جا رہے ہیں ۔ اور مربوط پر وگرام کے تحت ہیلتھ ایجو کیشن سیشن منعقد کر کے صحت و صفائی ، بیما ریوں سے بچا ؤکی احتیاطی تدا بیر ، پو لیو کے قطرے پلا نے کی اہمیت ، ڈینگی سے بچاؤ ، بنیا دی مراکز صحت، ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہو لیا ت سے آگا ہی اور مفت ادویا ت کی فراہمی کے لئے بھی آگا ہی دی جا رہی ہے ۔ ما ں بچے کی صحت کے ہفتہ کے اہداف کے حصول کے لئے موثر مانیٹرنگ کا عمل ای ڈی او صحت ، ڈی ڈی او ایچ لیہ ، کر وڑ ، چوبا رہ و یو نین کو نسل کی سطح تک قائم ما نیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے عمل میں لا ئی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اکبر علی بھٹی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں چلڈرن وارڈ میں خصوصی ڈیسک کے ذریعے ما ں بچے کی صحت کے حوالے سے خواتین کو آگا ہی دی جا رہی ہے اور ہسپتا ل میں تمام ضروری طبی سہو لیات کی فراہمی کا عمل جا ری ہے ۔