محکہ صحت نے جکھڑ پکہ،شاہ والا،لوہانچ نشیب،چانڈپتن،اور بستی کھائی نشیب میں طبی کیمپ لگادیے ہیں ۔ ڈاکٹر ضیاء الحسن ای ڈی او صحت
لیہ( صبح پا کستان )ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے کہاہے کہ ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں میں 78کلومیڑ کا حفاظتی بندوں کے پشتوں کو جامع اور موثر حکمت عملی کے تحت مضبوط اور مستحکم بنانے اور ان کی جامع پٹرولنگ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں یہ بات انہوں نے نشیبی علاقوں میں حفاظتی و سپر بندوں کے معائنہ کے موقع پر محکمہ انہار کے حکام کو دیں۔اس موقع پر جی ائے آر ارشد احمد وٹو ایکسئین انہار نوشاد انجم ،ایکسئین ہائی وئے طارق خان ملغانی ہمراہ تھے ۔ڈی سی او لیہ نے لیہ سٹی فلڈ پروٹیکشن بند،ککڑ والہ بند ،ایف نارتھ بند،شاہ گرہین،لیٖفٹ مارجنل بند،کنڈی بند کا معائنہ کیا۔انہوں نے بندوں کی مضبوطی اور بارش کی وجہ پڑنے والے گڑھوں کو فوری طورپُرکرنے،تجاوزات کے خاتمے اور موثر پٹرولنگ کرنے کی ہدایت کی ضرورت پر زور دیا۔ایکسئین انہارنے فلڈ پلان کے تحت حفاظی بندوں کی دیکھ بھال کے بارئے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے بریفینگ کے دوران بتایاکہ محکہ صحت نے جکھڑ پکہ،شاہ والا،لوہانچ نشیب،چانڈپتن،اور بستی کھائی نشیب میں طبی کیمپ لگادیے ہیں جن میں متعدی امراض سے بچاو ،سانپ وکتے کی ویکسین،پانی صاف کرنے کی گولیاں اور ضروری ادوایات فراہم کر دی گئی ہیں اور اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد مریض مستفید ہوچکے ہیں اورڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف خدمات سرانجام دئے رہا ہے اس کے علاوہ موبائل ڈسپنسری بھی سرگرم عمل ہے ۔ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ پانچ فلڈ وٹرنری کیمپس بکھری احمد خان،شاہ والا،لوھانچ نشیب،چانڈیہ والا،اور واڑہ سہڑاں میں کام کررہے ہیں جن میں جن میں اب تک 88130چھوٹے و بڑئے جانوروں اور 55830مرغیوں کی ویکسی نیشن اور 8427مویشیوں کا علاج کیا جا چکا ہے ۔ڈی سی او لیہ نے کہا کہ دریائے سندھ معمول کے مطابق اپنے چینل میں بہہ رہا ہے اور ضلع حکومت منظم و جامع فلڈ پلان کے تحت ،ممکنہ سیلاب سے نبرو آزماہونے کے لیے تیارہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پی ڈی ایم ائے سے اس ضمن میں مسلسل رابطہ جاری ہے اور فلڈ پلان کے مطابق ریسکیو کے لیے پندرہ سرکاری بوٹس ،اور 75پرائیوٹ بوٹس کا انتظام کیا جاچکاہے فلڈ ریلیف کیمپوں میں خوراک،صاف پانی،طبی سہولیات،جانوروں کے ونڈہ ،مچھر دانیوں ،لائف جیکٹس و غیرہ کے انتظام کے علاوہ رضاکاروں کی تربیت کا عمل بھی مکمل کیا جاچکاہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلڈ فائٹنگ پلان کے تحت محکمہ ریونیو،پولیس ،1122،سول ڈی فینس،زراعت ،انہار ،ھائی وئے کی افرادی قوت اور وسائل استعمال میں لانے کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی خدمات سر انجام دئے رہی ہیں