لیہ (صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر واجد علی شاہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا ل کا اچانک دورہ ، طبی سہو لیات اور صفائی کے انتظا ما ت کا جا ئزہ ۔ سروس ڈلیوری و دیگر اقداما ت کو مزید بہتر بنا نے کی ہدایت ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈی سی او نے رات ایک بجے اچانک ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ، جی اے آر محمد ارشد وٹو ، ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر عبد اللہ ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن بھی مو جو د تھے ۔ ڈی سی او نے ایمر جنسی بلا ک ، مختلف وارڈز ، ڈسپنری و میڈیسن یو نٹ اور واش روم کا معائنہ کیا ۔ انہو ں نے مریضوں کی عیا دت کی اور ان سے طبی سہو لیات بارے استفسار کیا ۔ ڈی سی او نے مختلف واش رومز کا بھی معائنہ کیااور وہاں صفائی ستھرائی اور پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طبی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتربنایا جائے اور علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے مریضو ں کو ہر ممکن ادویات اور دیگر طبی سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کے شعبہ کو فوکس کیے ہو ئے ہے اور اس ضمن میں گراں قدر فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ لہذا ان وسائل کا درست استعمال نظر آنا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اسپتالوں اور صحت مراکز پر انتظامات اور سروسز کی فراہمی میں غفلت یا کوتا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔