ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) میئر و ڈپٹٰی میئر کاصدیق آباد کالونی کا دورہ ،ناقص میٹریل اور فراڈ منصوبہ بندی کرکے قومی خزانے کو6کروڑ کا ٹیکہ لگایاگیا،کارپوریشن کسی صورت اس ناکام منصوبے کاقبول نہیں کرے گی ،کرپشن اور بندعنوانی میں ملوث کے خلاف آخری سطح تک جائیں گے ،میئر ڈیرہ شاہد حمیدچانڈیہ ،تفصیلا ت کے مطابق میئرکارپوریشن ڈیرہ شاہد حمید چانڈیہ اور ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمدنے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این انے کی ہدایت پر صدیق آباد سیوریج منصوبے کااچانک دورہ کیااس دوران صدیق آباد کالونی کے مکینوں نے سیوریج منصوبے میں ناقص میٹریل کی شکایت کے انبار لگادیے ،میئر شاہد حمیدنے رکن قومی اسمبلی کے فرزند انس عبدالکریم ،ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد،یوسی چیرمین ناظم الدین خان بزدار ،ملک اے ڈی بھمبھانی اور پبلک ہیلتھ کے انجینئرز کے ہمراہ سیوریج منصوبے کا پوائینٹ ٹو پوائینٹ جائزہ لیااس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہد حمید چانڈیہ نے کہاکہ ایم این اے گرانٹ سے جاری کئے گئے 6کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شروع ہونے والے منصوبے کوپبلک ہیلتھ کے انجینئرز نے ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے ریت کے ڈھیر میں بدل دیاہے جس سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہوچکاہے ،انہوں نے پبلک ہیلتھ کے انجینئرز پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ایکسین پبلک ہیلتھ جاوید شکیل اور ان کی ٹیم کو واضح پیغام دیاکہ کارپوریشن ڈیرہ غازیخان پبلک ہیلتھ کے اس ناکام منصوبے کو کسی صورت ٹیک اوور نہیں کرے گی ،اس سلسلہ میں ان کی پوری کوشش ہوگی کہ قومی خزانے کے ضیاع میں ملوث تمام افرد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔