ڈیرہ غازی خان (ِصبح پا کستان) مقامی حکومت کے نظام میں وائس چیئرمین یونین کونسل کا عہدہ نمائشی ہے بے اختیار ہونے کی وجہ سے موثر کردار ادا نہیں کرسکتے ۔ بلدیاتی قانون میں ترمیم لاتے ہوئے وائس چیئرمین کو بھی بااختیار بنایا جائے ۔ یہ مطالبہ ڈیرہ غازیخان کے وائس چیئرمینوں کے اتحاد کے عبوری عہدیداران نے یہاں ایک اجلاس میں کیا جوکہ ملک شوکت علیم کوریہ وائس چیئرمین یونین کونسل سمینہ شرقی نمبر53 ہو ا جس میں وائس چیئرمین ملک کاشف ارائیں ، قاری شفیق بذدار ، فضل حسین کھوسہ، حاجی شریف وڈانی، ملک محمد آصف ارائیں ، سردار ربنواز شہانی، شیخ محمد سرفراز ، عبدالکریم کنیرہ ۔ ڈاکٹرعبدالرحمن ، و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر عبوری عہدیداران کا چناؤ بھی عمل میں لایا گیا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ چیئرمین کے ساتھ وائس چیرمین کا جوائٹ اکاؤنٹ کھولا جائے اور اسی طرح دیگر اختیارات بھی دیئے جائیں علاقہ کی بہتری کے لیے ہاؤس کے ممبران کو بھی ضرور اعتماد میں لیا جائے تاکہ وہ بھی اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔