ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان ڈویژن فاروق احمد نے کہا ہے کہ غیر فعال این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی . عوام کی فلاح اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی . ڈپٹی ڈائریکٹر ز سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر کے ملازمین معذور افراد کی رجسٹریشن خدمت کارڈ کے اجراء ، مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجہ اور دارالامان میں مقیم بے سہارا خواتین کی مفت قانونی امداد کیلئے کردارادا کریں . انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر سٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ سوشل ویلفیئر کے ز یر انتظام فنی تربیت کے کورسز سے طالبات اور خواتین کو فنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے . سرکاری اداروں میں خصوصی کوٹہ کے تحت معذور افراد کی بھرتی اور پہلے سے تعینات خصوصی افراد کی باقاعدگی سے تنخواہ جاری کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھا جائے. فاروق احمد نے کہاکہ ویمن کرائسز سنٹر خواتین کی رہنمائی کیلئے کردارادا کرے . اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز شازیہ نواز ، ظفر اقبال ، محمد سلیم ، سوشل ویلفیئرآفیسرز سمیعہ منیر ،عابدہ رحمن ، تہمینہ امیر ، تہمینہ دلشاد، مشتاق حسین، راجہ شہریار ، محمد ابراہیم، محمد ذکاء الدین ، اظہر یوسف ، شعیب مگسی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اکرم ، ، لاء آفیسر ؍ منیجر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا ، نادیہ نواز، حنا جاوید ، سپرنٹنڈنٹ صبا زہرا ، زرینہ بی بی ، عافیہ بلال ، میڈیکل سوشل آفیسر احمد نواز ، خلیل رحمن ،سعدیہ اور دیگر افسران موجود تھے