زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کو الٹی پر کو ئی کمپروما ئز نہیں کیا جا ئے گا ۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں 9391.726ملین روپے کی لا گت سے 76ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کو الٹی پر کو ئی کمپروما ئز نہیں کیا جا ئے گا اس لیے متعلقہ حکام ما نیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنا تے ہو ئے مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنا ئیں تا کہ ترقی کے ثمر ات سے شہر یو ں کو مستفید کیا جا سکے یہ ہد ایا ت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی اجلاس کی صدارت ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے کی ۔
اجلاس میں ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد ،ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ ، ایم پی اے قیصر خان مگسی ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد
، بھی شریک ہو ءے ۔اجلا س میں ڈی او پلا ننگ محمد عرفان نے ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دیتے ہو ئے ترقیا تی منصوبوں پر کا م کی رفتار ، فنڈز کے استعما ل اور درکار فنڈز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع لیہ میں صوبا ئی ہا ئی وے کے تحت حلقہ این اے 181میں چار منصوبے ، این اے 182میں پا نچ منصوبے ، پی پی 264میں دو منصوبے ، پی پی 265میں پا نچ منصوبے جبکہ پی پی 266میں ایک منصوبہ زیر تکمیل ہے اسی طرح پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت 12منصوبے 399.939ملین روپے کی لا گت سے ، سالانہ ترقیا تی پر وگرام کے تحت پراونشل بلڈنگز کے تحت 29منصوبے 1587.26ملین روپے کی لا گت سے ، پراونشل ہا ئی وے کے 17منصوبے 6867ملین روپے کی لا گت سے ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تحت 18منصوبے 537.527ملین روپے کی لا گت سے مکمل کیے جا رہے ہیں جن میں ہا ئیر ایجو کیشن کے دو منصوبے 432.902ملین روپے ، سپورٹس کے پا نچ منصوبے 2.981ملین روپے ، صحت کے پا نچ منصوبے 416.76ملین روپے ، پو لیس کے چار منصوبے 95.949ملین روپے ، ڈسٹرکٹ جیل کے تین منصوبے 565.866ملین روپے ، جو ڈیشری کے تین منصوبے 62.949ملین روپے ، لا ئیو سٹا ک کے دو منصوبے 43.716ملین روپے ، 1122کے دو منصوبے 140ملین روپے اور ٹیوٹا کا ایک منصوبہ 125.854ملین روپے کی لا گت سے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں فرداً فرداً منصوبو ں پر غور و خوص کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ مقررہ وقت میں منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ اجلاس میں یو نین کو نسلو ں کی نئی عمارات کی تعمیر ، رورل ڈسپنریوں کو فعال کر نے ، بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن و دیگر منصوبوں پر کا م کی رفتا رکا جا ئزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ا ی ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ای ڈی او ورکس ، ایس ڈی او بلڈنگز ، ہا ئی وے ، ٹی ایم اوز ، محکمہ تعلیم ، زراعت ، لا ئیو سٹا ک ، جنگلا ت کے افسران و دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔