لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ میں سہ روزہ پو لیو مہم کے دوران 318942پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے محکمہ صحت کی 760خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں یہ با ت ڈی سی واجد علی شاہ کو پو لیو مہم کے افتتا ح کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے بریفنگ کے دوران بتا ئی ،اس موقع پر ڈی واجد علی شاہ ، سی ای اوڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔ ڈی سی نے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے پو لیو ٹیموں کی موثر ما نیٹرنگ کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سی ای او نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ میں 18جنو ری تک تین روزہ پو لیو مہم کے دوران 318942پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے 760خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جس کے لئے 44میڈیکل افسران، 156ایریا انچارج خد ما ت سرانجا م دے رہے ہیں اور ضلع بھر کی 9سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرزپر مشتمل 656مو بائل ٹیمیں گھر گھر جا کر پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کا کا م کر رہی ہیں اور 69فکسڈ پوائنٹ پر جبکہ 35ٹرانزٹ پوائنٹ پر پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں