کامرس کالج میں انسداد ڈینگی مہم ،بلدیہ کارکردگی پر شہریوں کے تحفظات
چوک اعظم(صبح پا کستان) ڈینگی مچھروں سے بچاو کیلے ہمیں حفاطتی تدابیرپر عمل کرنا ہو گاڈینگی آگاہی مہم صرف کالج تک ہی نہیں اپنے گھروں اور آس پاس کے لوگوں کو بھی اس کے بچاو کے بارے میں آگاہ کریں گورنمنٹ کالج آف کامرس میں پرنسپل محمدصدیق کاطلباء سے خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روزسیمینار منعقد ہوا طلباء سے خطاب کرتے ہوے گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل محمدصدیق طلباء سے کہا کہ جس طرح آپ اپنے اس کالج کی صفا ئی سھتر ائی کا خیال رکھتے ہیں اس طرح آپ لوگ اس ڈینگی مہم کے تدارک کے سلسلہ میں دوسرں کو بھی آگاہ کیا جائے تو ہم سب مل کر ڈینگی مچھر سے نجات پا سکتے ہیں اس موقح ڈینگی فوکل پرسن نے بھی طلباء سے خطاب کیا ڈینگی مچھروں کے تدارک کے حوالے سے انہیں بتایا کہ آپ کو چاہے کہ جس طر ح ہم اپ کالج میں حفاطتی اقدامات کر رہے ہیں اپنے گھروں میں یہ اقدامات ضرور کریں سیمینار کے آخر میں طلباء نے ڈینگی مچھروں کے خاتمہ کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسم کیے گئے۔
نسداد ڈینگی مہم کے سکسلہ میں ہی شہر کے بعض حلقوں کی جانب سے لیہ COیونٹ چوک اعظم کی کار کردگی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ بلددیہ لیہ کی کار کردگی مقا می سطح پر ڈینگی مکاؤ کی بجائے بیماریاں پھیلاؤ مہم کا آغاز کر دیا،شہر کی گلیوں میں ڈیزل ڈال کر سپرے کیا جانے لگا ،عوام اگر ڈینگی مچھر وں سے بچیں گے تو ڈیزل کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، سپرے والی ٹینکی میں 5لیٹر ڈیزل اور100ملی لیٹر میڈیسن استعمال کی جاتی ہے (چوہدری خالد محمود چیف آفیسر )تفصیل کے مطابق گزشتہ چند روز قبل سے TMAلیہCOیونٹ چوک اعظم نے ڈینگی مچھروں کے بچاؤ کے لئے شہر کی گلیوں میں ڈیزل سے سپرے کرنا شروع کر دیا جسکی وجہ سے دمہ کے مریضوں کو سانس لینا دشوار ہورہا ہے اور لوگ ڈیزل کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اس امر میں COیونٹ چوک اعظم چوہدری محمد خالد نے اپنے موقف میں کہاکہ ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے لئے شہر کی گلیوں میں سپرے کیا جارہا ہے سپرے والی ٹینکی میں5لیٹر ڈیزل اور100ملی لیٹر میڈیسن ڈال کر سپرے کیا جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سپرے سے ہارٹ اور دمہ کے مریضوں کا مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ دوسرے کسی بھی انسان کونقصان نہیں ہوتا اہلیان چوک اعظم سیٹھ امانت لاہوری ،محمداعظم،،محمدیونس گل،قمر اقبال ڈلو، ،ناصر مغل ،ملک عبدالرشیدبھٹی اور دیگر نے کہاکہ ڈیزل کے ساتھ ہونے والا سپرے زہریلاہوتا ہے اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا موجب بنتا ہے ڈیزل کے ساتھ سپرے بارے ڈی سی او لیہ نوٹس لیں