لیہ:01؍اگست ( صبح پا کستان )ضلعی انتظا میہ کے ایک پریس ریلیز کے مطا بق ضلع لیہ کا نگو وائر س فری ہے تا ہم اس مہلک وائر س سے بچاؤ کے لئے تمام تر انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ مذکو رہ وائرس جا نوروں کے چیچڑ سے انسانوں میں منتقل ہو تا ہے اور اس کے تدارک کے لئے ضلع کے 9داخلی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کر دی گئی ہیں جو ضلع میں داخل ہو نے والے جا نوروں کا مکمل معائنہ کر یں گی ۔ انہو ں نے بتا یا کہ ضلع میں 14کیمپ لگا ئے گیے ہیں جو جا نوروں کی ویکسی نیشن اور چیچڑ ما ر سپرے کی خدما ت انجا م دے رہے ہیں جبکہ ضلع بھر کے 6ٹی ایچ کیوہسپتالو ں میں کا نگو وائرس میں متعلق معلوما تی ڈیسک بھی قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ 3مو با ئل وٹرنری ڈسپنسریا ں ضلع میں قائم بڑے کیٹل و ڈیری فارم میں جا نوروں کی ویکسی نیشن اور چیچڑ ما ر سپرے کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ ضلع میں کا نگو وائرس کے حوالہ سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کے فون نمبر0606-920280پر رابطہ کر کے معلو ما ت کا تبا دلہ اور شکا یات درج کر ائی جا سکتی ہیں ۔