راجن پور ( صبح پا کستان ) پاکستان آرمی کے کیپٹن وقاص احمد خان نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کا دورہ کیا اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر نذیر احمد خان سکھانی، اساتذہ کرام اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن وقاْص احمد خان نے پاکستان آرمی کی مختلف شعبہ جات میں کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ضرب عضب اور ضرب آہن کی افادیت اور اس کے خطے پر اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے ڈسپلن ، طلباء کی کارکردگی اور ادارہ کی صفائی ستھرائی کو سراہا۔ انہوں نے پنجاب بورڈّ اف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحان میں نو پوزیشن لینے پر جناب پرنسپل پروفیسر نذیر احمد سکھانی کو مبارکباد بھی دی۔ اس سے قبل ادارہ کے پرنسپل پروفیسر نذیر احمد سکھانی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں پاک آرمی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اور ضلع راجن پور میں آپریشن ضرب آہن کی شاندار کامیابی پر پاک فوج کی تعریف کی۔ آخر میں کیپٹن وقاص نے کالج لان میں پودا بھی لگایا اور اس ادارے کی ترقی اور طلبا کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔