گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ، میجرجزل (ر) عزیز طارق مرانی مہمان خسو صی تھے
کوٹ سلطان(صبح پا کستان)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، تین سو طلبا کو انعامات ،دسیوں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا، بورڈ ، یونیورسٹی کی سطح پر پوزیشنز حاصل کرنے پر مہمانوں، شہریوں کا پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی مہر اعجاز احمد اچلانہ کی جبکہ مہمانان گرامی میں ریٹائرڈ میجر جنرل عزیز طارق، پروفیسر باقر ندیم ہاشمی ، رانا مظہر حسین، ڈاکٹر جاوید کنجال، ڈاکٹر فقیر حسین شاہ، مہر
محمد طفیل لوہانچ ، شیخ فیاض احمد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوٹ سلطان کالج نے کم عرصے میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کی کوششوں سے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ادبی، تعلیمی، کھیلوں کے میدان ،نصابی ، غیر نصابی، ہم نصابی سرگرمیوں میں کالج طلبا کی کارکردگی چاند ستاروں کی مانند ہے۔ انہوں نے کالج کے ماحول کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کوششوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے ریٹائرڈ میجر جنرل طارق عزیز نے کہاکہ علم کی درسگاہیں اللہ کی پسندیدہ جگہوں میں شامل ہیں۔ کوٹ سلطان کالج کی کارکردگی کو صوبائی سطح پر سراہا یا جانا قابل فخر ہے۔ انشاء اللہ آنے والے سالوں میں جنوبی پنجاب علمی حوالے سے آگے ہو گا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے کالج کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے طلبا نے ہر میدان میں صوبائی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کر کے انعامات وصول کئے۔ اکیڈمی مافیا اگر طلبا کی تربیت پر اثر انداز نہ ہوتی تو آج ہم تربیت سے بھر پور نوجوان نسل تیار کر چکے ہوتے ، انہوں نے کہاکہ آنے والے سالوں میں ہم اپنی کارکردگی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے کالج سپا سنامہ پیش کیا ۔ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کالج کی تمام ضروریات پوری کرنے کا وعدہ کیا۔ تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ مہر محمد طفیل لوہانچ، پروفیسر باقر ندیم ہاشمی ، رانا مظہر حسین، ڈاکٹر جاوید کنجال، ڈاکٹر فقیر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا اور کالج کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے تین سالوں میں کالج کا دوسرا مجلہ شائع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ سیاسی، سماجی ، علمی خدمات سرانجام دینے والی 11 شخصیات جن میں مہر محمد طفیل لوہانچ، ر انا مظہر حسین، پروفیسر باقر حسین ، ایم پی اے چو ہدری اشفاق احمد، ڈاکٹر جاوید کنجال، ڈاکٹر فقیر حسین شاہ، میجر جنرل عزیز طارق، شیخ فیاض حسین، پروفیسر حافظ محمد اسحاق و دیگر کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔علاوہ ازیں سیاسی، سماجی شخصیات رانا مظہر حسین، پروفیسر باقر حسین ، محمد رمضا ن جانی، مہر طفیل احمد لوہانچ نے کالج کے لئے ایئر کنڈیشنر، واٹر کولر و دیگر اشیا بھی طلبا ، سٹاف کی سہولت کے لئے دینے کا اعلان کیا جس کو شہریوں، طلبا، اساتذہ نے بہت سرہایا۔رپورٹ ، مہر زاہد سرفراز واندر پریس رپورٹر