ایم پی اے قیصر مگسی کی کو ششوں سے بوائز کالج کے لئے 200 کنال رقبہ مختص
چوک اعظم (صبح پا کستان)گز شتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ محمد اسحاق نے تصیل چوبارہ کے تینوں کالجز کا دورہ کیا سیکورٹی نظامات مکمل ہر کالج میں دو۔دو گن مین گیٹ پر موجود تھے پہلے وہ گورنمنٹ کالج آف کاسرس میں گیے مختلف کلاس رومز وزٹ کیا طلباء اور سٹاف سے تعلیمی حوالے سے گفتگو میں کہا کہ طلباء دل لگاتعیلم حاصل کریں اس موقح پر ان کے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس محمد صدیق بھی تھے حافظ محمد اسحاق نے کہا کہ اس کالج کی چاردیوار آٹھ فٹ اونچا کرنے کی اجازت مل گئی ہے انشاء اللہ فنڈز ملتے ہی پہلے والی دیوار پر چار۔ چار فٹ تعمیرکرکے اس اونچا کیا جائے گا پھر وہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج آئے اور پرنسپل راؤ محمدافضل سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی آپ کے بوائز کالج کے لیے 200 کنال رقبہ انتقال کردیا ہے جس کے فنڈکے لیے اعلیٰ سطی کمیٹی بنا دی گئی ہے جسکا فنڈ ملتے ہی چاردیواری کا کام شروع کیا جائے گاپھر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیہ گورنمنٹ ڈگر ی کالج برائے خواتین بھی گیے اس دورہ کے دوران انہوں نے تینوں کالجز کے سربراہان کو سیکورٹی انتطامات میں سی سی ٹی وی کیمر ے اور گیٹ پر آنے جانے والے افراد کا انداج ہی بہتر سیکورٹی قرار دیا۔ ۔
محمد عمر شاکر پریس رپورٹر چوک اعظم