لیہ(صبح پا کستان ) طلبہ کی صلا حیتوں کو اجا گر کر نے اور ادبی سرگرمیو ں کے فروغ کے لئے چیف منسٹر پنجا ب تحریری و تقریری مقابلے کلیدی اہمیت کے حا مل ہیں اس سلسلہ میں ضلع لیہ میں تحریری و تقریری مقابلہ جا ت کا سلسلہ اردو تقریری مقابلے گو رنمنٹ گرلز ما ڈل ہا ئی سکو ل لیہ میں جاری ہیں ۔
مقابلو ں کے موقع پر فوکل پر سن چیف منسٹر تحریری و تقریری مقابلہ جا ت نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں اردو و انگلش تقاریر اور مضمو ن نویسی کے مقابلے گو رنمنٹ گر لز و بوائز ہا ئی سکو ل چوبا رہ ، گو رنمنٹ گرلز و بوائز ہا ئی سکو ل کر وڑ لعل عیسن اور گو رنمنٹ گر لز و بوائز ہائی سکو ل لیہ میں جا ری ہیں مقابلہ جا ت میں مرکز ، تحصیل و ضلع سطح پر طا لب علموں کے درمیا ن ادبی مقابلہ جا ت کے ذریعے انہیں اپنی صلا حیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آرہے ہیں اور ہم نصابی سرگر میو ں کے ذریعے طلبہ کی کردار سازی میں نمایا ں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔