چوک اعظم( صبح پا کستان) پاکستان کے نامور گیت نگار منشی منظور کی دوسری برسی کے موقع پر سانول سنگت چوک اعظم کی طرف سے ’’رَتجگہ ‘‘کے نام سے تقریب آج شام کو منعقد ہو گی ۔صابر عطاء تھہیم ۔تفصیل کے مطابق سانول سنگت چوک اعظم کے صدر ملک صابرعطاء تھہیم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے نامور گیت نگار منشی منظور مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ’’رَتجگہ‘‘کے نام سے تقریب آج شام (بروز سوموار ) 7بجے شیریں ہال دفتر پی ڈبلیو ایس میں منعقد ہو گی جس میں منشی منظور کی شخصیت پر گفتگو کی جائے گی او ر مقامی فنکار انہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔تقریب کا اہتمام سانول سنگت چوک اعظم نے ینگ میوزیکل اکیڈمی ،ہیلتھ اینڈ پیس فاؤنڈیشن اور ادارہ شراکتی فلاحی خدمات کے اشتراک سے کیا ہے ۔