چوک اعظم( صبح پا کستان) علاقائی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،سیوریج سسٹم کے منصوبے میں توسیع کر دی ،20کروڑ روپے مزید دے دیے ۔قاتلانہ حملے میں مضروب صدر پریس کلب کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دی جائے گی ۔ان خیالات کا ظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ قیصر عباس خان مگسی نے گزشتہ ر وز میونسپل کمیٹی چوک اعظم میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر ،جنرل کونسلرزچوہدری خلیل احمد ،عمران الحق ،مہر عارف سندھڑ ،الحاج ظفر اقبال علوی ،اور دیگر بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہی چوک اعظم کی تعمیرو ترقی کو ترجیح دی ہے لیکن اس شہر کو30ساک تک محروم رکھا گیا اس محرومی کو دور کرنے کیلیے ہمیں ایک عرصہ درکار ہے ۔انہوںے سوالکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم کے منصوبے میں توسیع کر دی گئی ہے ،اس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے 20کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ یہ فنڈز میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ذریعے بلاتفریق خرچ ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ چوک اعظم کو انشاء اللہ خوبصورت شہر بنائیں گے ۔
بعد ازاں انہوں نے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے صدر پریس کلب غلام رسول اصغر کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ۔اس وقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد اکمل سندھو ،سابق صدر غلام عباس سندھو ،سینئر نائب صدر پریس کلب عبدالرشید ،سابق جنرل سیکرٹری عمر شاکر ،میاں یٰسین آرائیں ،ڈاکٹر افضل ندیم سیال اور دیگر بھی موجود