میاں محمد سلیم کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چئیر مین منتخب
چوک اعظم (صبح پا کستان) میاں محمد سلیم کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چئیر مین منتخب عوامی سماجی کاروباری شخصیات کی مبارکباد تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں عرصہ دراز سے سماجی رفاحی کاموں میں متحرک سماجی تنظیم کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈکا معروف کاروباری سماجی شخصیت میاں محمد سلیم کو چئیرمین منتخب کر لیا گیاواضح رہے کہ چوک اعظم میں مخیر حضرات کے تعاون سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈکے تحت تحصیل ہیڈ کواٹر میں واٹر کولرز لگائے چوک اعظم میں لاوارث میتوں کی تدفین مختلف مقامات پر درخت لگائے اور قرآن محل تعمیر کیا گیا جسکا الحاق حکومت پنجاب کے ادارے قرآن بورڈ سے گیا ہے سمیت عوام الناس کی بلا امتیاز خدمت کے لئے متعدد رفاحی اور فلاحی کام کیے گئے ہیں میاں محمد سلیم کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے چئیر مین منتخب ہونے پر عوامی سماجی کاروباری شخصیات کی مبارکبادپیش کی
ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکام رہڑھی بان مافیہ کے سامنے ہائی وے آفیسران بے بس
چوک اعظم (صبح پا کستان) ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکام رہڑھی بان مافیہ کے سامنے ہائی وے آفیسران بے بس اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں حکومت پنجاب نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا ہو ا چوک اعظم میں با اثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کے سبب بااثر رہڑھی بانو ں خوانچہ فروشوں دکانداروں کے سامنے ہائی وے کے مقامی آفیسران بے بس نظر آتے ہیں سرکاری ملازمین اور ہائی وے کے بیلدار شہر میں آتے اور فرضی کاروائی کر کے چلے جاے ہیں عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لیکر بلا امتیاز یاد گار چوک چوک اعظم میں تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
ایس ایچ او کی تبدیلی چوری شدہ موٹر سائیکل مالکان رل گئے
چوک اعظم (صبح پا کستان)ایس ایچ او کی تبدیلی چوری شدہ موٹر سائیکل مالکان رل گئے ڈی پی او لیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں گزشتہ کچھ ماہ سے موٹر سائیکل چور متحرک تھا جس کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل چوری ہوئے چوری ہونے والے موٹر سائیکل کے مالک جب تھانے جاتے تو انکا مقدمہ یہہ کہہ کر درج نہ کیا جاتا کہ موٹر سائیکل چور گروہ کے قریب پہنچ گئے ہیں جلد ہی موٹر سائیکل بر آمد ہو جائے گئے حساس ادروں کے اہلکاران بھی اس ضمن میں چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کی رپورٹیں ارسال کرتے رہے موٹر سائیکل مالکان کے نہ تو مقدمات درج ہوتے اور نہ ہی موٹر سائیکل ملتے ایس ایچ او سرفراز گاڈی کی تبدیلی اور نئے ایس ایچ او منور بزدار کی تعیناتی سے موٹر سائیکل مالکان کی طفل تسلیوں کا باب بند ہو گیا عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او لیہ سمیت اعلی حکام سے نوٹس لیکر چوری ہونے والے موٹر سائیکلز کے مقدمات درج کر کے برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے