لیہ(صبح پا کستان)چوبارہ شہر کے نزدیک دو بسوں کا ایکسیڈنٹ ،5شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ شفٹ،دیگر سیریس زخمیوں کا چوبارہ چوک اعظم سے ڈائریکٹ نشتر ملتان ریفر کردیا گیا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائے جانے والے زخمیوں میں سے ماہ نور سکنہ فیصل آباد،بی بی مائی سکنہ شریف آباد ،محمد شہباز سکنہ 483ٹی ڈی اے،عرفانہ بی بی سکنہ چوبارہ ،محمد منیر شامل ہیں عرفانہ بی بی اور بی بی مائی کے بازو جسم سے علیحدہ ہو گئے جبکہ دیگرشدید زخمی حالت میں ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان ،سرجن ڈاکٹر گلزار صراطی،سرجن ڈاکٹر محمد یحیٰ،سرجن ڈاکٹر رمضان سمرا،آرتھو سرجن ڈاکٹر رشید بھٹی فوری ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا ،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان مریضوں کو سہولیات دینے کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے رہے۔