سانحہ چک 105ٹی ڈی اے
وزیر اعلی پنجاب صاحب ضلع لیہ کے غم زدہ اور افسردہ عوام ان سوالوں کا جواب ما نگتے ہیں
سات آٹھ روز گذرنے کے با وجود
سا نحہ چک 105کی کو ئی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی
اور موت با نٹنے والوں کا تعین نہ ہو سکا
ضلع لیہ کے غمزدہ اور افسردہ عوام ان سوالات کے جوابات مانگتے ہیں
افسوس 27 سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن گئے بیسیوں اب بھی موت و زندگی کی کشمکش کا شکار
سو چنے کی بات ہے ۔۔کہ
انسدا ملاوٹ مہم کے ذمہ دار کہاں سو ئے ہو ئے تھے کیا آئے روز فوٹو بنوانے اور چھپوانے والے مہا انسداد ملاوٹ مہم کے ذمہ داروں نے کبھی یہاں کا وزٹ بھی کیا ؟ اگر کیا تو مٹھا ئی کی دکان میں رکھیں زرعی ادویات ان کی نظروں سے کیوں اور کیسے او جھل رہیں ؟
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیگر ایسے ہسپتا لوں میں جہاں زہریلی مٹھا ئی سے متا ثرہ افراد کو لے جایا گیا وہاں ان متا ثرین کو کیا ابتدا ئی امداد مہیا کی گئی ؟
کیا زہریلی مٹھا ئی کھانے سے متا ثرہ افراد کے معدے واش کئے گئے ؟
واقعہ کے بعد ضلعی انتظا میہ کتنی دیر میں جائے واقعہ پر پہنچی اور ضلعی انتظا میہ کی طرف سے مریضوں کی نشتر ہسپتال اور دیگر ہسپتا لوں میں منتقل کرنے کے لئے کیا خا طر خواہ انتظامات کئے گئے ؟
نشتر ہسپتال میں منتقل کئے جانے والے مریضوں کو کون سے انجکشن لگا ئے گئے جن سے مریضوں کی حالت بہتر ہو نے کی بجائے زیادہ خراب ہو تی گئی کیوں