لیہ(صبح پا کستان)بلدیاتی اداروں سے شہریوں کو یکساں طور پر مستفید کرنا اولین ذمہ داری ہے جس کے حصول کے لیے تما م کونسلرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور برابری کی بنیاد پر بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے ۔یہ بات چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ محمد جمیل نے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وائس چیئرمین سید گلزار حسین بخاری ہمراہ تھے ۔اجلاس میں چیئرمین نے کونسلرز کو یقین دھانی کرائی کہ بلاتفریق و تخصیص یکساں بنیادوں پر باہمی مشاورت سے شہر میں صحت و صفائی و ترقیاتی کاموں کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جاے گا۔وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ بخاری نے کہا کہ اولین ترجیحات شہر کو صاف ستھرا و روشن بنانا ہے جس کے لیے ہاوس کے تمام ممبران کی معاونت و مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرکے عمل درآمد کرایا جاے گا۔اجلاس میں کونسلرز عابد انوار علوی محمد تسلیم خان ایڈووکیٹ ،اظہر خان چانڈیہ ایڈووکیٹ ،محمد رضوان خان ،شیخ خالد اقبال ،مہر غلام عباس خان کلاسرہ نے شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میرٹ پر ٹھیکے الاٹ کرنے ،کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت اقداما ت اُٹھانے ،عملہ صفائی کو اوقات کار کا پابند بنانے ،تمام ضروری مشینری کو استعمال میں لاکر بہتر نتائج حاصل کرنے ،ملازمتوں پر میرٹ کی بالادستی کے ذریعے عمل درآمد کرانے ایسے امور کے بارے میں چیئرمین کی توجہ مبذول کروائی گئی۔جس پر چیئرمین نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں کونسلرز ظفر اقبال شیخ غلام رسول کاشف ریحان روحانی ،کامران روحانی ،افضال احمد خان،عظیم الحق ،مظفر اقبال دھول ودیگر کونسلرز نے شرکت کی۔