چوک اعظم(صبح پا کستان) عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔ان خیالات کااظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں اور وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر نے گزشتہ روز جناح حال میں میونسپل کمیٹی کے سٹاف کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ۔ان کے مشترکہ اقدامات سے ہی عوامی خدمت کا مشن پورا ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ہمیں اس لیے منتخب کیا ہے کہ ان کے مسائل میں کمی واقع ہو اور ان کو فوری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم ملک کر چوک اعظم شہر کی ترقی ،خوبصورتی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاندار اور شاندار کردار ادا کریں ۔اس موقع پر ن لیگ کے کونسلرز ملک شہزاد گرواں ،عارف سندھڑ ،اخلاق سندھڑ،عمران الحق ،ظفر علوی ،ملک ارسلان تھہیم ،غزالہ اعجاز ،چوہدری خلیل احمد ،حریک انصاف کے کونسلرز چوہدری خالد محمود آرائیں ،منظور قادر چیمہ ،ماسٹر رفیق اوڈ راجپوت،شاہد رندھاوا،ملک اکرم ،سمیر اشرف ،بلال وڑائچ ،سمیت بلدیہ کے سٹاف چیف آفیسر غلام جیلانی ،میاں حمید ،حمیداللہ خان ،اعجاز احمد،سیف اللہ علوی ،عطاء اللہ علوی ،محمد عالم ،عرفان بشیر،شاہد ،غلام مرتضیٰ ،لطیف گجر،شاہ جی ،منور تھہیم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔