بی زیڈ یو بہادر سب کیمپس سپرنگ فیسٹول ۔ تقسیم انعامات
لیہ(صبح پا کستان)بی زیڈ یو بہادر سب کیمپس میں کزشتہ روز سپرنگ فیسٹول کا انعقاد ہوا۔ جس میں طلباء و طالبات نے پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے چار قسم کی ترتیب بندی سے پھولوں کو ترتیب دے کر اس مقابلے میں بھرپور حصہ لیا۔ اس خوبصورت ایونٹ میں بہت سارے تفریحی مناظر دیکھنے کو ملے جس میں طالب علموں نے خوبصورت ڈیزائن بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسین نے کی جبکہ پرنسپل کالج آف
ایگریکلچر ڈاکٹر محمد اعجاز رندھاوا کی سرپرستی میں قیام پذیر ہوا۔اس تقریب کو کالج آف ایگریکلچر کی ایگر پرسن سوسائٹی نے آرگنائز کیا ۔ اس تقریب کے آرگنائزر ز ڈاکٹر عبد الستار گدارہ ڈاکٹر عبد القیوم مرزا اور ڈاکٹر طاہرہ عباس تھے۔ جبکہ ہارٹی کلچر کی فیکلٹی ڈاکٹر محمد سلیم ڈاکٹر عنبرین شہزاد اور ڈاکٹر طاہرہ عباس نے بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں معاونت کی۔ اس تقریب کے آخر میں کیمپس ڈائریکٹر اور پرنسپل کالج آف ایگریکلچر نے اول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس خوبصورت اور دلچسپ تقریب کو کامیاب بنانے میں کالج آف ایگریکلچر کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر توقیر احمد یاسر ،ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر احمدشیر، ڈاکٹر اظہر عباس خان ،ڈاکٹر محمد شاہد حنیف،ڈاکٹر ساقی کوثر ، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر حافظ محمد عاطف ،ڈاکٹر ذیشان حسن، ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر عنبرین شہزاد اور ڈاکٹر طاہرہ عباس نے کردار ادا کیا۔
رپورٹ :۔ رانا عبد الرب پریس رپورٹر