چوبارہ (صبح پا کستان) ایڈیشنل سیشن جج لیہ مہر محمد سیال شور کوٹ کے قریب ہو نے والے ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہو گئے ہیں انا للہ و انا الیہ راجعون
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم ایڈیشنل سیشن جج لیہ میں تعینات تھے اور ہفتہ میں دو دن چوبارہ کورٹس میں ذمہ داریاں ادا کرتے تھے ۔ بعد میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شور کوٹ کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثہ میں ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو گءی ہیں
ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن لیہ اور ملک منظور حسین ارائیں ایڈوو کیت جزل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن تحصیل چوبارہ کی جانب اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ءے کل سوگ کا اعلان کیا گیا ہے