پاکستان تحریک انصاف نظریہ کا نام ہے ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ با بر کھتران
لیہ(صبح پا کستان )پاکستان تحریک انصاف کی لیہ میں ممبر ساز ی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ممبر سازی مہمکے افتتاح کے موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف و سابق ایم پی اے افتخار علی بابر خان کھتران نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نظریہ کا نام ہے جو ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ مورثی سیاستدانوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جس کے خلاف عمران خان کی قیادت میں جہاد کیا جارہا ہے۔ افتخار علی بابر خان نے مزید کہاکہ کارکنان کسی سیاسی عہدیدار کی وجہ سے نہیں بلکہ نظریہ کی وجہ سے پارٹی کی ہونے والی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان کو قائد اعظم کی روح کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ نہایت ہی آسان طریقہ کار کے ذریعے تحریک انصاف کی ممبر شپ حاصل کریں اور تبدیلی کے قافلے میں شامل ہو جائیں ۔ اس موقع پرکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے عمران خان کے حق میں زبردست نعرے لگائے ۔بعدازاں افتخار علی بابر خان کھتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان تبدیلی کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ریکارڈ ممبر سازی کرکے تمام سیاسی جماعتوں کو پیغام دیں گے کہ اب تبدیلی کا سفر کوئی نہیں روک سکتا۔ تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کی سچ کی معترف ہو چکی ہیں جو ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مہر ثناء اللہ واندر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان ہے جو تبدیلی کا پیغام گھر گھر تک پہنچا کر دم لے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوان اپنی تمام تر صلاحیات وقف کر دیں گے۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد سر فراز واندر پریس رپورٹر