لیہ ، کروڑ ، چو بارہ میں بلدیا تی اداروں کے نو منتخب نما ئندگا ن کی تقا ریب حلف برداری
لیہ (صبح پا کستان ) ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر جد ید اور معیاری میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے بلد یا تی اداروں کو متحرک ، فعال بنا نے کے لئے تمام تر وسائل کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیحات میں سر فہرست ہے یہ با ت انہو ں نے جنا ح ہا ل ٹی ایم اے آفس لیہ میں بلدیا تی اداروں کے نو منتخب نما ئندگا ن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اپنے صدارتی خطا ب میں کہی ۔ تقریب میں ریٹرننگ افسران اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، اے سی لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ٹی ایم او عثما ن جا وید نے یو نین کو نسل 1تا24اور میو نسپل کمیٹی لیہ کے نو منتخب چیئر مین ، وائس چیئر مین اور جنرل کو نسلر سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی سی ا ولیہ نے کہا کہ بلدیا تی ادارے تمام مہذب ، متمدن اور ترقی یا فتہ معاشروں کے جمہو ری کلچر کو ٹھو س اور پا ئیدار بنیا دیں مہیا کر تے ہیں اور جمہو ری کلچر کی بقا و استحکا م بلد یاتی اداروں کے فعال او ر موثر فنگشنگ کی رھینِ منت ہو تی ہیں کیو نکہ بلدیا تی اداروں منتخب اراکین گراس روٹ لیول پر اپنے اپنے حلقوں کے شہر یو ں کو درپیش میو نسپل سروسز سے متعلقہ مسائل و مشکلا ت کے بارے میں بہتر طور پر آگا ہ ہوتے ہیں اس لیے ان کی مشاورت و معاونت سے تشکیل پا نے والے گراس روٹ لیو ل پر ترقیاتی منصوبے شہر یو ں کو درپیش حقیقی مسائل کے دیر پا حل کے لئے ممدو معاون ثابت ہو تے ہیں ڈی سی ا ولیہ نے امید ظا ہر کی کہ بلدیاتی اداروں کے نما ئند گا ن اپنے اپنے حلقوں کے شہر یو ں کو بہتر میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر توانیا ں بروئے کار لا ئیں گے اور اپنے حلقے کے شہر یو ں کے ساتھ یکساں اور مساوی بنیا دوں پر ترقیاتی ثمر ات سے بہر مند کر کے ایک نئے سما جی عہد کا آغاز کر یں گے ۔ ڈی سی ا ونے تقریب حلف برداری کے موقع پر کہا کہ ضلع لیہ میں آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف ، بلدیاتی انتخا با ت کے انعقاد کے لئے تمام انتظا می مشینری نے قومی جذبہ سے سر شار ہو کر اپنے فرائض سر انجا م دئیے جس کے لئے ریٹرنگ ، اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران اور تمام انتخا بی عملہ خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ انتخا بی عمل کی شفافیت کا اندازہ سے امر سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ضلع بھر میں 25حلقوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی نتا ئج میں کو ئی ردو بد ل نظر نہ آیا ہے جو بہتر اور معیاری انتخا بی عمل کا عملی ثبو ت ہے ۔ڈی سی ا ولیہ نے حلف برداری کے موقع پر نو منتخب نما ئندگا ن کو مبا رکباد پیش کی۔
ضلع لیہ میں نو منتخب بلد یا تی نما ئند گا ن کی حلف برداری کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرچوبا رہ جا م آفتا ب حسین اور اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں کی زیر صدارت دونو ں تحصیلو ں کے چیئر مین ، وائس چیئر مین و جنرل کو نسلرز کی حلف برداری کی تقریبا ت منعقد ہو ئیں جن میں متعلقہ ریٹرنگ افسران نے ایم سی چوبا رہ ، ایم سی فتح پور ، ایم سی کر وڑ اور تحصیل کر وڑ و چوبارہ کی یو نین کونسلو ں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین و جنرل کو نسلرز سے حلف لیا گیا ۔ تقریبا ت میں ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں و نو منتخب بلدیا تی نما ئند گا ن نے شرکت کی ۔