گردوں کے مرض میں مبتلا بھٹہ مزدور صغیر احمد کی اپیل
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مخیر حضرات علاج معالجہ کے لیے تعاون کریں یہ مطالبہ ہے کوٹ سلطان کے نواحی علاقہ موضع کھرل کے رہائشی صغیر عباس کا جو گذشتہ تین سال سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہے دو بچوں کے باپ صغیر عباس نے بتایا ہے کہ وہ بھٹہ پر کام کرتا تھا اور گذشتہ تین سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلاہے اور اب مرض کی شدت میں اضافہ کے سبب دونوں گردے ناکارہ ہو چکے ہیں محنت کش صغیر عباس کے مطابق اس کی کل جمع پونجی مرض پر لگ چکی ہے اور اب نہ ہی وہ کام کے قابل رہا ہے جس کی وجہ سے نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے متاثرہ صغیر احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مخیر حضرات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی مالی معاونت کیا جائے تاکہ علاج اور بہتر سہولیات میسر آسکیں۔