لیہ(صبح پا کستان)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد علی اولکھ،ایم این اے سید ثقلین بخاری،ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے ضلع کونسل،میونسپل کمیٹوں کیلئے مخصوص نشستوں و چیئرمین کے انتخابات کیلئے اتحاد کا اعلان کر دیا،ضلعی قائدین نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل میں ہمارے گروپ کو اکثریت حاصل ہے مخصوص نسشتوں پر ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کی کامیابی ہماری عددی اکثریت ثابت کر دے گی،ہمارے مد مقابل گروپ کو کہیں بھی عددی اکثریت نہیں،انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے چیئرمین کا امیدوار،میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز کے امیدوار متفقہ طور پر نامزد کریں گے مسلم لیگ ن کی مرکزی قائدین کو متفقہ چیئرمین کے نام منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے جنکے ناموں کا حتمی اعلان ضلع کونسل و میونسپل کمیٹوں کے چیئرمینز کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرے گی جس کو ہمارا گروپ مکمل طور پر قبول کرے گا،ضلع صدر ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے فیصلوں کو کبھی بائی پاس نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ہر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلوں کو قبول کیا گیا یونین کونسلز کے نومنتخب چیئرمینز کے مطابق صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کا خاندان نے ضلع کونسل میں دو مرتبہ چیئرمین ضلع کونسل کے عہدہ پر نامزد رہ چکا ہے دو مرتبہ چیئرمین ضلع کونسل کے دورانیہ میں ضلع لیہ کیلئے کسی قسم کا عوامی مفاد میں کام نہیں کیا گیا موجودہ ممبران کا ہمارے گروپ پر اعتماد ہے جس کا رزلٹ مخصوص نسشتوں پر رزلٹ واضع ہو جائیگا،اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ سیٹھ محمد اسلم خان،مہر مقبول حسین تھند،حافظ محمد جمیل خان،اظہر خان ہانس،ملک صادق جکھڑ موجود تھے۔