منشیا ت سے نو جو ان نسل کو محفوظ رکھنے کے لئے بھر پور آگا ہی مہم چلا ئی جا ئے۔ محبوب احمد
لیہ (صبح پا کستان )منشیا ت سے پا ک معاشرے کے قیا م کے لئے سرکا ری ادارے معاشرے کے مختلف طبقات سے باہمی رابطے و تعاون کے ذریعے اقداما ت عمل میں لا کر خا طر خواہ نتا ئج حاصل کر سکتے ہیں یہ با ت ڈی او سی لیہ محبوب احمد نے انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسشن آفیسر لیہ ذوالفقار علی نے بریفنگ کے دوران سابقہ اجلاس کی کا روائی منشیا ت کے مضر اثرات کے بارے میں محکمہ تعلیم ، صحت ، سپو رٹس ، سوشل ویلفیئر ، کا لجز ، پو لیس کی طر ف سے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں بر یفنگ دی ۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی او سی نے کہا کہ منشیا ت سے نو جو ان نسل کو محفوظ رکھنے کے لئے بھر پور آگا ہی مہم چلا ئی جا ئے جس کے لئے تمام متعلقہ ادارے معاشرے کے نما ئندہ افراد کے ساتھ با ہمی مشاورت و معاونت کے ذریعے اقداما ت عمل میں لا ئیں تا کہ منشیا ت سے پا ک معاشرے کے قیا م کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے ۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ ، ڈی ایس پی طا ہر مسعود ، سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لیہ ملک صفدر حسین ، ڈی او سوشل ویلفیئر غلام مصطفی ، اے ڈی کا لجز ساجد حسین ، مہر محمد اقبال سمر ا ، حکیم عبد الطیف چوہان نے انسداد منشیا ت کے لئے مختلف تجا ویز پیش کیں اور ضلع میں سیمینارز ، واکس منعقد کر انے کی ضر ورت پر زور دیا ۔