استاد کے ساتھ بد تمیزی کر نے پر ڈی ایس پی چونیاں کو معطل کیا جائے ، محمد اقبال چوہان
چوک اعظم (صبح پا کستان )آل پاکستا ن پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر قصور کے ساتھ بد تمیزی کر نے پر ڈی ایس پی چونیاں کو معطل کیا جائے۔ محمد اقبال چوہان صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی چونیاں بدتمیز آفیسر ہیں اور انہوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے صدر کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کرتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کئے بلکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیا ں بھی دیں ۔ ڈی ایس پی لیول کے آفیسر سے اس طرح کی بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز نہایت افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ڈی ایس پی چونیاں کومعطل نہ کیا گیا تو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی پنجاب بھر میں احتجاج کریگی۔ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔حکومت کی طرف سے اس طرح کی پر امن ریلیوں پر منتظمین کو دھمکیاں دینا اور پرچے دینا انتہائی قبیج فعل ہوگا۔حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئں کہیں ایسا نہ ہو ممتاز قادری کی قربانی ایک تحریک بن جائے اور گلی گلی میں ممتاز قادری پھرتے نظر آئیں۔انہوں نے آر ۔پی ۔او قصور ، کمشنر لاہور، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی ایس پی چونیاں کو معطل کر کے تادیبی کاروائی کی جائے تاکہ اعلیٰ آفیسرز کی طرف سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی روک تھام ہو سکے۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر پریس رپورٹر چوک اعظم