سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرتعمیر پی سی آر لیب کے ڈیزائن کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ایمر جنسی وارڈ کے اوپر شفٹ کرنے کا حکم دے دیا
لیہ (صبح پا کستان)سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے 25ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز وعملہ کی کمی کو پورا ،ادویات،مشینری و ضروری آلات کی فراہمی کو یقینی بنا کر دم لے گی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا درجہ ٹیچنگ ہسپتال کے
لیہ (صبح پا کستان)سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے 25ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز وعملہ کی کمی کو پورا ،ادویات،مشینری و ضروری آلات کی فراہمی کو یقینی بنا کر دم لے گی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا درجہ ٹیچنگ ہسپتال کے
ہم پلہ کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے زیر تعمیر وارڈز کے معائنہ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں زیرتعمیر پی سی آر لیب کے ڈیزائن کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ایمر جنسی وارڈ کے اوپر شفٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ لیب،آئی سی یو وارڈ،آپریشن تھیٹرز کیلئے درکار فنڈز فوری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹراما سنٹر فتح پور،آر ایچ سی لدھانہ ،چوک اعظم ہسپتال کو مکمل طور پر فنگشنل بنانے کیلئے جو بھی وسائل درکار ہونگے وہ ضلع انتظامیہ لیہ کی رپورٹ کی روشنی میں فراہم کئے جائیں گے مزید کہا کہ لیہ ہسپتال کی تمام ضروریات کو پورا کرکے اس کا درجہ ٹیچنگ ہسپتال کے برابر کر دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ہر قیمت پر بہتر ہو جائیں اسی طرح صفائی ،حاضری،ماحول کو سپورٹنگ بناکر شہریوں کو صحت یاب بنانے میں مدددینے والا رویہ اختیار کیا جائے ،سیکرٹری صحت پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زہریلی مٹھائی سے لیہ میں اموات کے واقعہ کی وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم اور ضلع پولیس لیہ انکوئری مکمل کرچکی ہے اور ذمہ داران کو سخت سزا ملے گی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال لیہ کے میڈیسن بجٹ میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حکومت اپنا کردار ادا کرے گی ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری صحت پنجاب نے تسلیم کیا کہ لیہ کے مختلف آنے والی انکوائریز سیکرٹریٹ میں ڈم ہو جاتی ہیں تاہم وہ اپنے حصہ کا کام کر رہے ہیں اس موقع پر ڈی سی او سید واجد علی شاہ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن ،دی او ایچ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ و دیگر افسران موجود تھے بعد ازاں سیکرٹری صحت ضلع مظفر گڑھ کیلئے روانہ ہوگئے
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹ
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹ