میاں نواز شریف نے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، حالات انتہائی خراب مخدوش اورناگفتہ بہ ہیں ،میاں محمد اجمل قادری
کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان ) چوہدری اختر علی کی رہائش گاہ پر جمیعت علماء اسلام کے سرپرست اعلیٰمیاں محمد اجمل قادری نے ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن انہوں نے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا نندی پور پراجیکٹ ہو یا اورنج ٹرین منصوبہ یہ کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں اگر وزیر اعظم قطر میں جاکر این ایل سی کا معاہدہ نہ کرتے تو بنک کرا پسی نہ ہوتی پاکستان کے حالات کمزور سیاسی حکومت کی وجہ سے انتہائی خراب مخدوش اورناگفتہ بہ ہیں انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات کیلئے جذباتیت کا فیصلہ سے ملک کیلئے سخت نقصان دہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادروں کو نچلی سطح پر اقتدارکی منتقلی نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے لگتاہے کہ نچلی سطح تک اقتدارکی منتقلی کیلئے صوبائی حکومتوں کو معطل کرنا پڑے گا مقامی حکومتوں کو اختیار دئے بغیر جمہوریت کی نفی ہے حکومت ہر معاملہ کو سلجھانے کی بجائے ا لجھانے کی طرف لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سوالات بھی تشنہ طلب ہیں سابق صدر جنرل پرویژ مشرف کے معاملہ میں سپریم کو رٹ کو مطمئن کیا جائے ایسے ایشوز سے کوئی مقصد پورانہیں ہوتا بلکہ وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے عدالتوں نے ہر دورمیں نظریہ ضرورت کے تحت اختیارات دئے ہیں اسی طرح مشرف کے کیس کو کمزور بنیادوں پر چلایاجارہاہے اگرکوئی کرپشن میں ملوث نہیں تو اسے کلین چٹ دی جانی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین روابط او رمذاکرات پر بہت جلد اسلام آباد میں علماء کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں غورکیا جائیگا کہ ملکی سلامتی اورمفادات کے موافق ہے کہ نہیں،جس پر اپنا لائحہ عمل اختیارکیا جائے گا انہوں نے کہا 30مارچ کو لاہور شیرانولہ جامع مسجد خدام الدین میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء اسلام کے دونوں سربراہوں مولانا فضل الرحمان او رمولانا سمیع الحق کو دعوت دی جائے گی تاکہ علمامل بیٹھ کر ملکی مسائل کیلئے ایک متفقہ لا ئحہ عمل اختیا رکریں جمعیۃ علماء اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ ملک کی سلامتی کیلئے اپنا کردار اداکیا اور 31مارچ کو لاہور میں وفاق المدارس عربیہ کی طرف سے ایک کنونشن منعقدکیا جائیگا جس میں مدارس عربیہ کے بارے آئندہ کا لا ئحہ عمل تیا ر کیاجائے گا ،وفاق المدارس عربیہ کا کنونشن ملک کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے 1973کے آئین میں خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے لیکن اسمبلی نے خواتین کیلئے خواتین تحفط بل پاس کیا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے علماء کرام کی قیادت میں قوم کو متحد ہونا ہوگاوگرنہ حالات کسی صورت درست نہیں ہوسکتے پریس کا نفر نس میں شیخ الحدیث مو لا نا عبد المجید قا سمی ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا فداء الرحمان ، رانا محمد آصف ، چوہدری طارق حفیظ اوردیگر موجود تھے ۔
اپنے دورہ کروڑ کے مو قع پر جمیعت علماء اسلام کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد اجمل قادرری نے میاں مشتاق لاہوری کے بھائی میاں اشفاق لاہوری کی قل خوانی میں بھی شر کت کی ۔ انہوں نے قل خوانی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا عارضی ٹھکانہ ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ کی زندگی ہے ،جہاں صرف نیک اعمال ہی کام آئیں گے اانہوں نے کہا اللہ اور اس کے پیا رے رسول کے احکامات پر عمل کرنے والے ہی کا میاب ہیں ،رسم قل خوانی میں ایم این اے پیر صاحبزادہ فیض الحسن ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،چوہدری اطہر مقبول،حافظ خلیل احمد، چوہدری عارف، عبد الوحید خان نیازی،حاجی مختار حسین ، ڈاکٹر احسان الٰہی، رانا محمد اشرف فوڈ انسپکٹر،رانا مصطفی بابو،امام بخش خان بزدار،چوہدری اخترعلی ،مولانا فداء الرحمن،چوہدری طاہر حفیظ ، چوہدری طارق حفیظ، میجر (ر) شاہد حفیظ، مولانا مفتی منیر ،محمد شفیع خان، مولانا عبد القادر و دیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت ودرجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کرور لعل عیسن