کوٹ سلطان (صبح پاکستان )20روز سے جلنے والا محلہ حسنین آباداور محلہ حیدر کرار کا ٹرانسفارمر مرمت نہ کرنے پر اہالیا ن محلہ نے لیہ ملتان روڈ بند کر کے 6گھنٹے تک احتجاج جاری رکھا ۔جس سے گھنٹوں ٹریفک جا م رہا اور مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، رہنما پاکستان
تحریک انصاف ملک نیاز جھکڑ بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ مظاہرین عطا محمد عطا،محمد یوسف،محمد رمضان ،محمد شعیب ہاشمی ،غلام حیدر اور دیگر کے مطابق 196میٹر صارفین کے لیے صرف 50کے وی کا ٹرانسفارمر ہے جو پہلے بھی کئی بار چل چکا ہے انہوں نے بتایا کہ اس بار بھی واپڈا حکام کو ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے 20ہزار روپے دیے مگر ٹرانسفارمر مرمت نہ ہو ا جس پر اہل محلہ سراپا احتجاج ہو گئے اور بالآخر 6گھنٹے کے احتجاج کے بعد انجمن تاجران کے صدر طارق خان بلوچ ، جنرل سیکرٹری محمد آصف رضا کھرل اور لیگی کارکن جام کرم الہی کی مداخلت پر واپڈا اہلکاروں نے دونوں محلوں کے لیے پچاس کے وی کے ٹرانسفارمرکی بجائے سو کے وی ٹرانسفارمر لگا دیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر