غیرت کے نام پرقتل کرنا کوئی غیرت نہیں , نواز شریف
اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پرقتل کرنا کوئی غیرت نہیں ایسے بزدلانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کےمطابق آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی پاکستانی فلم اے گرل ان دی ریور کی تقریب رونمائی وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں وفاقی وزرا سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میں وزیر اعظم نواز شریف نےناصرف فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں۔
شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ ان کے کام پر ہمیشہ سے سوال اٹھائے جاتے رہے لیکن خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہیں گی۔
غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے حساس موضوع پر بنائی جانے والی یہ فلم آسکرایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی ہے۔ جبکہ شرمین عبید چنائے اس سے پہلے بھی خواتین پر تیزاب پھینکنے جیسے واقعات پر فلم سیونگ فیس بنا کر آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔