لاہور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس میاں اللہ نواز کی نماز جنازہ گزشتہ روز مرکزی عیدگاہ میں ادا کی...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پا کستان)سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری...
Read moreDetailsملتان: (صبح پاکستان) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی خصوصی دعوت پر میٹرک کے امتحانات میں شاندار...
Read moreDetailsلیّہ ( صبح پاکستان ) فتح پور میں پی ٹی ائی کی احتجاجی ریلی ,اے ایس آئی سمیت پولیس کے3...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک سلوگن کے تحت جشن آزادی کے...
Read moreDetailsلیہ( صبح پاکستان )04اگست یوم شہدائے پولیس،ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پاکستان) تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سٹی پولیس اسٹیشن لیہ کے قریب گوشت سپلائی کرنے والی...
Read moreDetailsکوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم...
Read moreDetailsعلیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺ و میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک پُراثر اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری، علما ئے کرام، افسران، سیاسی و سماجی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر مرکزی میلاد کمیٹی انور حسن قریشی نے کی جب کہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل، پیرزادہ فخر جہانیاں، مفتی عبدالستار سدوزئی، ریاض احمد علیانی، سید خیر محمد شاہ، علامہ منور عباس سیفی چیف آفیسر جوادالحسن گوندل اور علامہ عبداللطیف چشتی نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ انسانِ کامل اور رحمتِ عالم ہیں اور آپ کی سیرتِ طیبہ کا سب سے بڑا پیغام یہی ہے کہ ہم ان کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد منانا محض ایک رسم نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم حضور ﷺ کے پیغامِ محبت، رواداری اور اخوت کو دنیا میں عام کریں۔کمشنرنے کہا کہ اگست کا مہینہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ یہ ملک قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے اسی مقصد کے لیے حاصل کیا کہ ہم آزادی کے ساتھ اسلام کی تعلیمات اور سیرت النبی ﷺ پر عمل کر سکیں۔ ''جس طرح معرکہء حق میں ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اسی طرح ہمیں سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر اپنی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا ہوگا،'' کمشنر نے مزید کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر سیرت النبی ﷺ کا سب سے بڑا پیغام اتحاد و یکجہتی ہے اور ہمیں اپنے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے مقابلے کے لیے ایک امت بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ اللہ کے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں موجود ہے اور ہمیں اپنے رویّوں میں نرمی، انصاف اور خدمتِ خلق کو فروغ دینا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔