لیہ( صبح پا کستان ) تھانہ پیر جگی پولیس کی منشیات فروشوں ،مجرمان اشتہاری اور ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی کے چیئرمین احمد علی دریشک کا ڈی جی خان اراضی سنٹر کا اچانک...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان} لیہ کے نواحی علاقوں چوک اعظم اور فتح پور میں خود کشی کےہو نے والے دو...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان);252;مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعظم...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ظہیرالدین کو ایک شہری فقیر حسین نے درخواست گزاری کہ اے ایس...
Read moreDetailsراجن پور( صبح پا کستان )دکھی انسانیت کی خدمت میں راہ نجات ہے ۔ رمضان شریف بابرکت اور رحمتوں کا...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اسداللہ فیض نے کہا کہ ماہ صیام کے مقدس ایام کے...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )سستے رمضا ن بازار وں کا انعقاد حکومت پنجاب کی اشیاء خورد نوش کے نرخوں کو...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )لیہ پولیس کادوسرے روز بھی فلیگ مارچ کا شاندار مظاہرہ،پولیس فلیگ مارچ کا مقصد امن کو...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان } جماعت اسلامی نے عید کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا...
Read moreDetailsلاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیراورکمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا ;252; کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے اور نئے پراجیکٹ پر 60کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں پاکستان ایئر فورس کے جہاز کے علاوہ چاروں صوبوں کے تاریخی مقامات کی مجسمے نصب کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرایا جائے گا,اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس میں ایک فیصد پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کیلئے مختص کیاگیا ہے جس کے ذریعے پاکستان چوک کو مکمل کرایا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا و دیگر موجود تھے.دریں اثناوفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار کا بھی معائنہ کیاوفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں اشیاء کے معیار،مقدار اور نرخ کا جائزہ لیادکاندار اور خریداری میں مصروف مرد و خواتین سے معلومات حاصل کیں ۔. انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دکاندار اور صارف دونوں مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ خریداری ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا منافع بڑھا ہے اور مارکیٹ کی نسبت اشیاء کے نرخ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے .
وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر اسداللہ فیض نے پہاڑ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو دوگنا مقدار میں اشیاء دینے کا فیصلہ کیا اور موجود خریداروں کو خود اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی ۔ کمشنر اسداللہ فیض اورڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ٹرائیبل ایریا کے لوگوں کیلئے اس مرتبہ موبائل رمضان بازار اور دسترخوان کا بھی اہتمام کیاگیا اور ماہ صیام کے دوران تمام علاقوں کو کور کیا جائے گا جس کیلئے شیڈول کے تحت ہر روز نئے علاقوں میں گاڑی بھجوائی جاتی ہے رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپس میں 19اشیاء ہول سیل نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں اور پولٹری کے سٹال پر مرغی کا گوشت دس روپے عام مارکیٹ سے کم اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی نرخ پردستیا ب ہیں
مارکیٹ میں نرخ زیادہ ہونے کے باوجود رمضان بازار میں لیموں 149روپے فی کلو فراہم کیا جا رہاہے خواتین اور بزرگوں کیلئے الگ کاونٹرز قائم کرنے کے ساتھ بیٹھنے کا بھی انتظام کیاگیا ہے ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122کے کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں ;252; وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ،شکایت سیل اور دیگر سٹالز کا بھی معائنہ کیا علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پل ڈاٹ،پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا;