لیہ( صبح پا کستان )لیہ پولیس کادوسرے روز بھی فلیگ مارچ کا شاندار مظاہرہ،پولیس فلیگ مارچ کا مقصد امن کو قائم رکھنا اور عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمن خان کی قیادت میں لیہ پولیس کا دوسرے روز بھی فلیگ مارچ کا شاندار مظاہر ہ ،ڈی ایس پی ٹریفک مسعود احمد گجر ،ڈی ایس پی کروڑ عظمت اللہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہدہ نسرین اور دیگر پولیس افسران مارچ میں شریک تھے ،ڈی پی او نے فلیگ مارچ سے قبل پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فلیگ مارچ کا مقصد امن کو قائم رکھنا اور عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے اور شر پسند اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ پولیس کے تمام جوان اپنے مقصد کےلئے متحد ہیں اور اس کے کئے آخری حد تک جانے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،پولیس نے اپنے فرض کی خاطر پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ کےلئے بھی ہمارے حوصلے بلند ہیں ، فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن لیہ سے شروع ہوا جو کہ کچہری روڈ، فوارہ چوک سے ہوتا ہواکروڑ کی جانب روانہ ہواپھر فتح پور ،چوک اعظم سے ہوتا ہوا واپس لیہ پہنچ کر پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا ۔