راولپنڈی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مہنگائی کا احساس ہے ،قوم کو اس مشکل دور سے گزرنا پڑے گا لیکن جیسے جیسے نظام ٹھیک ہوتا جائے گا پتہ چل جائے گا کہ یہ ملک کتنی بڑی نعمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرضے مہنگائی کی اصل وجہ ہیں ،گیس سیکٹر پر ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ ہے ،انرجی سیکٹر پر بھی قرضہ ہے،گیس اور بجلی اس لیے مہنگی ہوئی کیونکہ یہ محکمے مقروض ہیں ،پچھلا نظام ٹھیک نہیں تھا اس لیے قرضے بڑھے ۔
راولپنڈی میں زچہ و بچہ کئیر اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں ہسپتال بنائیں گے، ہم نے غریب گھرانوں کی مدد کی،غریب آدمی کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو تو وہ ہر جگہ اپنا علاج کرا سکتا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال کے لیے شیخ رشید نے جدو جہد کی،انہوں نے پرو جیکٹ رکنے کے باوجود ہار نہیں مانی ،اس کاوش پر شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔