راجن پور( صبح پا کستان )دکھی انسانیت کی خدمت میں راہ نجات ہے ۔ رمضان شریف بابرکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔ اس مہینے میں غریبوں کی مدد کرنا بھی عبادت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل خان ناصر نے سماجی تنظیم عطیہ ویلفیئر سوساءٹی کی جانب سے مستحق افراد میں خشک راشن تقسیم کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر شازیہ نواز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، تہمینہ دلشاد سوشل ویلفیئر آفیسر،عطیہ ویلفیئر سوساءٹی کی جانب سے چودھری اعجاز اور دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام این جی اوز ضلع راجن پور میں عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے کام کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ عطیہ ویلفیئر سوساءٹی نے غریبوں کی امداد کیلئے راشن بیگ فراہم کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بلا امتیاز اپنے خدمت جاری رکھے گا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









