راجن پور(صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابوظہبی،شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جانب سے راجن پورکے ضرورت مند باشندوں میں آٹا کی مفت تقسیم کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ سلسلہ 2003سے مسلسل جاری ہے اوراس مرتبہ بھی 2019 کے رمضان المبارک کے دوران 2لاکھ آٹے کے تھیلے علاقہ راجن پورکے ضرورت مند باشندوں کے درمیان تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے اس مشفقانہ امدادی اقدام سے ضلع راجن پور کے مستحقین کو رمضان المبارک میں ان کی ضرورت کے وقت بہت سہارا ملتا ہے ۔ جس کے لئے یہاں کے مقامی باشندے اور معززین ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔