کوٹ ادو کے اسسٹنٹ کمشنر کی کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا نے سے اے سی کی والدہ جاں بحق ہو...
Read moreDetailsلاہور: پنجاب اسمبلی کے عملے نے فردوس عاشق اعوان کو اندر جانے سے روک دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق...
Read moreDetailsلاہور ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب...
Read moreDetailsکوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں۔...
Read moreDetailsمظفر گڑھ ۔ مظفر گڑھ میں فائرنگ کرکے سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کے بھائی کوقتل کردیا گیا۔ پو...
Read moreDetailsراولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ طالبان کا امریکا کو شکست سے بڑا کارنامہ پرامن...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی ٹیم امتحانی عمل کو شفاف...
Read moreDetailsلاہور: ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا...
Read moreDetailsاسلام آباد: سپریم کورٹ نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان} سیوریج کا گندا پا نی موت کا سبب بن گیا ، کوٹ سلطان کی نواحی بستی...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
ضلع میں 1934مجالس عزاء ،133جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ضلع میں نقص امن کے پیش نظر 54 علماء و ذاکرین کے داخلے جبکہ 29کی زبان بندی کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ضلع بھرکے تمام دریائی پتن یکم سے10محرم الحرام تک آمدورفت کے لئے بندرہیں گے ایمرجینسی کی صورت میں آنے والے اشخاص کی باقاعدہ انٹری کی جائے گی ۔ یہ بات معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و فوکل پرسن محرم الحرام ضلع لیہ سیدرفاقت علی گیلانی کی زیرصدارت کمیٹی روم میں محرم انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی رضا نے انتظامات بارے مشترکہ بریفنگ دی ۔ اس موقع پرائے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،اے ڈی سی جی فیاض احمدندیم وویگر افسران بھی موجودتھے ۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں ;65;کیٹگری کے 28جلوس،162مجالس منعقدہوں گی ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ عزاء داری کے جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی ،روشنی کا انتظام اور گلیوں و نالیوں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے جو جلدہی مکمل کرلیاجائےگا ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ ریسکیو1122اور محکمہ صحت مشترکہ طورپر موبائل ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں گے جبکہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیوزاور بی ایچ یوز24;47;7طرز پر کام کریں گے ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ اسسٹنٹ کمشنرزاور ڈی ایس پیز تحصیل سطح پر امن کمیٹی اور جلوس و مجالس کے منتظمین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور کنٹرول روم بھی فعال رکھیں گے ۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ خطے کی موجودہ صور ت حال کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ۔ تمام متعلقہ ادارے اپنی خدمات عبادت سمجھ کر اداکریں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خصوصاً عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے لئے تمام معاملات کو خود مانیٹرکررہے ہیں اور ہ میں بھی اسی سلسلے میں ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کی تکمیل کے لئے ہ میں ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ تمام معاملات کی خود نگرانی اور روزانہ کی بنیادپر رپورٹ وزیراعلی کو ارسال کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔