• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سپریم کورٹ کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

webmaster by webmaster
اگست 6, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سپریم کورٹ کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مندر پر حملہ ہوا،انتظامیہ اور پولیس کیا کر رہی تھی۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ اے سی اور اے ایس پی موقع پر موجود تھے، انتظامیہ کی ترجیح مندر کے آس پاس 70 ہندوؤں گھروں کا تحفظ تھا، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک 9 سال کے بچہ کیوجہ سے یہ سارا واقعہ ہوا، جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، پولیس نے ماسوائے تماشہ دیکھنے کے کچھ نہیں کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوئی، سرکاری پیسہ سے مندر کی تعمیر کی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہندوؤں کا مندر گرا دیا،سوچیں ان کے دل پر کیا گزری ہو گی، سوچیں مسجد گرادی جاتی تو مسلمانوں کا کیا ردعمل ہو تا۔

 

سپریم کورٹ نے مندر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے، شرپسندی پر اکسانے والوں کیخلاف کارروائی اور مندر بحالی کے اخراجات بھی ملزمان سے ہر صورت وصول کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دندناتے پھرتے ملزمان ہندو کمیونٹی کیلئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں، یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

 

سپریم کورٹ نے کمشنر رحیم یار خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں قیام امن کیلئے ویلیج کمیٹی بنانے کی ہدایت کی اور آئی جی و چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ مانگ لی۔

 

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو بچے کا تشدد سے پیشاب نکلا تھا، دنیا بھر کی پارلیمنٹس واقعہ پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، اقلیتوں کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیے۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا گیا کہ آٹھ سالہ بچے نے لائبریری میں پیشاب کیا، پولیس نے آٹھ سالہ بچے کو گرفتار کیوں کیا؟ آٹھ سالہ بچے کو مذہب کا کیا پتا؟ کیا پولیس والوں کے آٹھ سال کے بچے نہیں ہوتے؟ کیا پولیس کو آٹھ سالہ بچے کے ذہن کا اندازہ نہیں؟ بچے کو گرفتار کرنے والا ایس ایچ او برطرف کریں۔

 

آئی جی پنجاب نے متعلقہ ایس ایچ او کی برطرفی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بچے کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، مسجد امام بارگاہ اور مندر ساتھ ساتھ ہیں، متاثرہ علاقے میں حالات آئیڈیل تھے اور کبھی بدامنی نہیں ہوئی تھی۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ بیوروکریسی صرف تنخواہیں اور مراعات لے رہی ہے، قابل افسران ہوتے تو اب تک مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، انتظامیہ کو فارغ کریں وہ صرف زندگی انجوائے کر رہے ہیں۔

 

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ بے لگام سوشل میڈیا مسئلے کی بنیادی وجہ ہے، عبدالرزاق سومرو نامی شخص نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی، گزشتہ محرم میں بھی کافی لوگوں کو سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زیادہ تر حملہ آور کچے کے علاقہ سے آئے تھے۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ سیوریج کےگندے پا نی کا کنواں صاف کرتے ہو ءے 3افراد شدید زخمی 2جانبحق

Next Post

لاہورمیں نامزد صوبائی وزیر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ، بھائی ہلاک

Next Post
لاہورمیں نامزد صوبائی وزیر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ، بھائی ہلاک

لاہورمیں نامزد صوبائی وزیر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ، بھائی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مندر پر حملہ ہوا،انتظامیہ اور پولیس کیا کر رہی تھی۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ اے سی اور اے ایس پی موقع پر موجود تھے، انتظامیہ کی ترجیح مندر کے آس پاس 70 ہندوؤں گھروں کا تحفظ تھا، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک 9 سال کے بچہ کیوجہ سے یہ سارا واقعہ ہوا، جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، پولیس نے ماسوائے تماشہ دیکھنے کے کچھ نہیں کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوئی، سرکاری پیسہ سے مندر کی تعمیر کی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہندوؤں کا مندر گرا دیا،سوچیں ان کے دل پر کیا گزری ہو گی، سوچیں مسجد گرادی جاتی تو مسلمانوں کا کیا ردعمل ہو تا۔   سپریم کورٹ نے مندر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے، شرپسندی پر اکسانے والوں کیخلاف کارروائی اور مندر بحالی کے اخراجات بھی ملزمان سے ہر صورت وصول کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دندناتے پھرتے ملزمان ہندو کمیونٹی کیلئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں، یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔   سپریم کورٹ نے کمشنر رحیم یار خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں قیام امن کیلئے ویلیج کمیٹی بنانے کی ہدایت کی اور آئی جی و چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ مانگ لی۔   جسٹس قاضی امین نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو بچے کا تشدد سے پیشاب نکلا تھا، دنیا بھر کی پارلیمنٹس واقعہ پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، اقلیتوں کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیے۔   چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا گیا کہ آٹھ سالہ بچے نے لائبریری میں پیشاب کیا، پولیس نے آٹھ سالہ بچے کو گرفتار کیوں کیا؟ آٹھ سالہ بچے کو مذہب کا کیا پتا؟ کیا پولیس والوں کے آٹھ سال کے بچے نہیں ہوتے؟ کیا پولیس کو آٹھ سالہ بچے کے ذہن کا اندازہ نہیں؟ بچے کو گرفتار کرنے والا ایس ایچ او برطرف کریں۔   آئی جی پنجاب نے متعلقہ ایس ایچ او کی برطرفی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بچے کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، مسجد امام بارگاہ اور مندر ساتھ ساتھ ہیں، متاثرہ علاقے میں حالات آئیڈیل تھے اور کبھی بدامنی نہیں ہوئی تھی۔   چیف جسٹس نے کہا کہ بیوروکریسی صرف تنخواہیں اور مراعات لے رہی ہے، قابل افسران ہوتے تو اب تک مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، انتظامیہ کو فارغ کریں وہ صرف زندگی انجوائے کر رہے ہیں۔   چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ بے لگام سوشل میڈیا مسئلے کی بنیادی وجہ ہے، عبدالرزاق سومرو نامی شخص نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی، گزشتہ محرم میں بھی کافی لوگوں کو سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زیادہ تر حملہ آور کچے کے علاقہ سے آئے تھے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.