• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لاہورمیں نامزد صوبائی وزیر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ، بھائی ہلاک

webmaster by webmaster
اگست 7, 2021
in First Page, لاہور
0
لاہورمیں نامزد صوبائی وزیر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ، بھائی ہلاک

لاہور: ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا بھائی اسد کھوکھر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسد کھوکھر کا بھائی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور اہم شخصیات شریک تھیں۔ تقریب میں مزید مہمانوں کو آمد سے روک دیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خیریت سے ہیں اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آ کر فائرنگ کی، وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، بدقسمتی سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا نام ناظم ہے وہ مانا والا کا رہائشی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کا نام عمر مظہر ہے۔

گرفتار ملزم کا بیان

گرفتار ملزم ناظم نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اپنے چچا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملک گوگا کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

وزیراعلیٰ کا نوٹس، واقعے کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی جامع انکوائری جائے، غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائے اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

Source: https://www.express.pk/
Tags: lahore news
Previous Post

سپریم کورٹ کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

Next Post

ڈیرہ غازی خان۔ میٹرک سالانہ امتحا نی عمل کے دوران متحرک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،8 جعلی طلبا سمیتء نقل ما فیا گرفتار

Next Post
ڈیرہ غازی خان۔ میٹرک سالانہ امتحا نی عمل کے دوران متحرک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،8 جعلی  طلبا سمیتء نقل ما فیا گرفتار

ڈیرہ غازی خان۔ میٹرک سالانہ امتحا نی عمل کے دوران متحرک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،8 جعلی طلبا سمیتء نقل ما فیا گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور: ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا بھائی اسد کھوکھر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسد کھوکھر کا بھائی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور اہم شخصیات شریک تھیں۔ تقریب میں مزید مہمانوں کو آمد سے روک دیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خیریت سے ہیں اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آ کر فائرنگ کی، وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، بدقسمتی سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا نام ناظم ہے وہ مانا والا کا رہائشی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کا نام عمر مظہر ہے۔ گرفتار ملزم کا بیان گرفتار ملزم ناظم نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اپنے چچا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملک گوگا کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ وزیراعلیٰ کا نوٹس، واقعے کی تحقیقات کا حکم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی جامع انکوائری جائے، غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائے اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.